ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : ریاستی اور بیلگام زون کے تھروبال ٹورنامنٹ کا افتتاح :432کھلاڑی ،32ٹیمیں شامل

بھٹکل : ریاستی اور بیلگام زون کے تھروبال ٹورنامنٹ کا افتتاح :432کھلاڑی ،32ٹیمیں شامل

Sat, 03 Dec 2016 19:12:04    S.O. News Service

بھٹکل:3/ڈسمبر  (ایس او نیوز)پرائمری اور ہائی اسکول طلبا کے بیلگام زون اور ریاستی سطح کے تھرو بال ٹورنامنٹ کا سنیچر کو نیو انگلش ہائی اسکول میدان میں اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر کے ذریعےاولمپک  پرچم کشائی کرتے ہوئے افتتاح کیا ۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ریاستی سطح اور بیلگام زون کے تھروبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھٹکل جیسے شہر میں ہونا فخریہ بات ہے ۔ طلبا سے کہاکہ نہ صرف کامیابی حاصل کریں بلکہ ریاستی سطح کے کھلاڑیوں اور ماہرین سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی تیاری کریں۔ بھٹکل تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور بلیا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ اترکنڑا ضلع تعلیمات عامہ کے نائب ڈائرکٹر رام کرشنا نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کو ایک مکمل شخصیت کے لئے جہاں تعلیم ضروری ہے وہیں کھیل بھی بہت اہمیت رکھتاہے۔ شخصیت سازی میں کھیل اپنا اہم کردار ادا کرتاہے۔ طلبا کھیل میں کھلی ذہنیت سے کام لیتے ہوئے ہار اور جیت کو یکساں قبول کریں اور اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے کے لئے مخالف کھلاڑیوں کے گُر سیکھنےکی کوشش کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ بیلگام زون کے 432طلبا ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں تو 50ماہرین بطور جج اپنی خدمات انجام دیں گے، ٹورنامنٹ میں کل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

نیو انگلش ہائی اسکول کی طالبات نے پرارتھنا کی۔ استاد پرمیشور نائک ، منجولا شرورکر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ بھٹکل بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے شکریہ اداکیا۔ ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، ضلع تربیتی کالج کے پرنسپال ایشور نائک، تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔


Share: